معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی، عدالت سے بڑی خبرآگئی

Published on December 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی درخواست میں فریق حکومت پاکستان سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد مبین نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی اور وفاقی حکومت سمیت پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔درخواستگزار وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لیے تباہ کن ہے۔ مذکورہ ایپ وقت اور پیسے کے ضیاع کیساتھ فحاشی عام کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے درخواستگزار وکیل عدم پیشی پر سماعت 12دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme