راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ نقیب اللہ محسود کے والد سے انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوگا۔