اسلام آباد: (یواین پی) پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کے نقش قدم پر چل پڑی، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ آصف علی زرداری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شدید علیل ہوں، ضمانت پر رہا کیا جائے۔فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپیشل بچی کی والدہ ہوں، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔