پنجاب میں شہباز شریف کی ’ حکومت‘ بحال ہوگئی

Published on December 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

لاہور (یواین پی ) اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف نے انہی لوگوں کو دوبارہ تعینات کردیا ہے جو شہباز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے، یوں لگتا ہے کہ پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت بحال ہوگئی ہے۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود جس ٹیم پر اعتراض کیا کرتے تھے اور انہیں شہباز شریف کا فرنٹ مین قرار دیا کرتے تھے اب اسی ٹیم کو بہترین قرار دے رہے ہیں، یہ وہی افراد ہیں جو شہباز شریف کے من پسند سمجھے جاتے تھے اور تحریک انصاف حکومت آنے کے بعد سائیڈ لائن کردیا گیا تھا۔شاہزیب خانزادہ کے مطابق وزیر اعظم نے ماضی میں ان بیوروکریٹس پر الزامات لگائے گئے لیکن اب پنجاب میں ہونے والی اکھاڑی پچھاڑ میں عثمان بزدار کے قریبی افسران کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی باصلاحیت ٹیم واپس آگئی ہے جس سے کرپشن کا بیانیہ شکست کھاگیا ہے، پنجاب میں اہم ترین عہدے شہباز شریف کے من پسندافسران کو دے دیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes