ٹھٹھہ،(بیورو چیف حمید چنڈ) ٹھٹھہ شہر میں مین روڈ پر واقعے یو بی ایل بئنک میں عملے کی نااہلی کے باعث نجی موبائل کمپنی کی فرنچائیز ملازم سے بئنک عملے کے بیچھ میں سے دو لاکھ کی ڈکیتی، بئنک عملا بئنک اندر ہونے والی ڈکیتی کو موبائل کمپنی کے ملازم کی غلطی قرار دینے میں مصروف، پولیس کا حسب معمول سُست کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر ضلع بھر کی ناکابندی کرنے کے بجائے موبائل کمپنی کے ملازم کو مزید پریشان کرتے ہوئے سوالوں کے انبار لگادیئے، بئنک عملے اور پولیس کی نااہلی کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نجی موبائل کمپنی کے ملازم علی گوہر میمن مارکیٹ سے ریکور کی ہوئی رقم قومی شاہراہ پر واقع یو بی ایل بئنک میں جمع کروانے کے لیے بئنک کے اندر کاونٹر پر فارم بھرنے میں مصروف تھا کے اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے موبائل کمپنی کے ملازم کے آگے رکھی ہوئی دو لاکھ کی رقم کا بنڈل اٹھاکر باہر باگنے لگا،جسکا پیچھا کرتے ہوئے موبائل کمپنی کے ملازم نے بئنک کے مین گیٹ پر کھڑے بئنک کے گارڈ کو شکایت بھی درج کروائی،مگر بئنک کے گارڈ نے فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کے بجائے انہیں آسانی سے کار میں سوار ہوکر جانے دیدیا،جبکہ دوسری جانب نجی موبائل کمپنی کے ملازم کی جانب سے بئنک اندر لوٹی گئی رقم کے بارے میں بئنک عملے کو شکایت درج کروائی تو بئنک مینجر اور عملے کی جانب سے الٹا متاثرہ موبائل کمپنی کے ملازم کو حراساں کرنا شروع کردیا، جبکہ ٹھٹھہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ضلع بھر میں ناکابندی لگانے کے بجائے وقوع والی جگہ پر پہنچ کر بئنک سے سی سی ٹی وی اور متاثرہ موبائل کمپنی کے ملازم سے تفصیل لینے میں مصروف ہوگئے، دوسری جانب نجی موبائل کمپنی کے فرنچائیز کے مالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہر کاروباری بندہ بئنک میں آکر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے کیونکہ ہر بئنک میں سی سی ٹی وی کیمرہوں کے علاوہ بئنک کے گارڈز کا عملا بھی ہمہ وقت چاک و چوبند رہتا ہے جو بئنک کے اندر اور باہر ہونے والی واردات کو روکنے کے لیے کھڑا رہتا ہے، مگر میرے سیلز مین سے بئنک کے اندر رقم لوٹی گئی اور متلحقہ بئنک کے گارڈ کو شکایت درج کرانے کے باوجود اس نے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا، جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کے اس واقع میں بئنک کے عملے کا بھی شامل ہونے کا شق ہے اور بئنک کے اندر لوٹی گئی رقم کی پوری زمیداری بھی بئنک عملے کے اوپر عائد ہوتی ہے،انہوں نے مزید کہا کے جس طرح سے ڈکیتی کے فوری بعد بئنک عملے کا میرے ملازم کے اوپر الزام تراشی کرکے اسکوکو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے،اس بات کا بھی شق جاتا ہے کے کل بئنک عملا لوٹی ہوئی رقم سے دست بردار ہونے کی پوری کوشش کرینگے جوکہ بئنک عملے کی خود کی نااہلی کو چھپانے ناکامکوشش ہوگی، اس موقع پر ڈیس ایس پی ٹھٹھہ، ڈی ایس پی سی آئی ای اور انچارج سی آئی ای نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کے تمام سی سی ٹی وی اور بیانات لے لیے گئے ہیں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور انشااللہ اس واردات میں ملوث ملزمان اور انکے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔