پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 40ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال

Published on December 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 481.79 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی واپس لوٹ آئی ہے، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 487.79 پوائنٹس بڑھ گیا، انڈیکس میں تیزی کے باعث پانچ حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39800، 39900، 40000، 40100، 40200 کی حدیں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 335.49 پوائنٹس گر گیا تھا جس کے باعث انڈیس 39788.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog