چھتیس گڑھ: مسلح بارڈر پولیس اہلکار نے 5 ساتھیوں کو مار کر خود کشی کر لی

Published on December 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں مسلح بارڈر پولیس اہلکار نے اپنے 5 ساتھیوں کو ہلاک کر کے اپنی بندوق سے خود کشی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق یہ واقعہ چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں انڈو تبتی بارڈر پولیس کے کانسٹیبل مسعود الرحمن نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 5 کو ہلاک کیا اور پھر اسی بندوق سے خود کشی کرلی۔یاد رہے کہ یہ وسطی ریاست طویل عرصے سے بائیں بازو کی شورش زدہ ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ٹی بی پی کے جاری بیان کے مطابق 7 اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی۔ دو زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ معدنیات سے مالا مال چھتیس گڑھ بھارت کی انتہائی غریب ریاستوں میں شامل ہے جہاں ماؤنواز باغی کئی دہائیوں سے زمین اور وسائل پر اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ 1960ء کی دہائی سے اب تک ہزاروں فوجی، باغی اور دیگر ہلاک ہو چکے ہیں۔ان گروپوں کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے ہزاروں پولیس اور خصوصی کمانڈوز تعینات کیے ہیں۔2016ء کے بعد سے اب تک بھارتی فوج میں 300 سے زیادہ خودکشی اور ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے مشیران، ہیلپ لائنز کی فراہمی اور یہاں تک کہ یوگا جیسے اقدامات اٹھائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme