اسلام آباد: (یواین پی) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 5 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان تاحال تعینات نہیں ہو سکے، چیف الیکشن کمشنر اپنی ریٹائرمنٹ پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب ووٹر ڈے کے حوالے سے منقعد کی جا رہی ہے، ووٹر ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے باعث 2 روز قبل ہی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔