اداروں میں اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں لیکن مزاحمت ہوتی ہے، وزیراعظم

Published on December 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ای گورننس ناگزیر ہے۔ اداروں میں اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں لیکن مزاحمت ہوتی ہے۔پی ٹی آئی حکومت کیلئے معاشی حالات بہتر بنانا بہت بڑا چیلنج تھا۔ پاکستان کے تمام ادارے خسارے میں تھے۔ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا ویژن کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری توجہ معیشت بہتر کرنے پر ہے۔ عالمی ادارے پاکستان کی مثبت معاشی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ میری توجہ معیشت بہتر کرنے پر ہے۔ ای گورننس سےعوام کی زندگیوں کوآسان بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ڈالر لندن منتقل ہو رہے ہوں تو روپے پر اثر پڑتا ہے۔ کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے۔ کرپشن اوپر سے شروع کرنے والے بیرون ملک چلے گئے۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ای گورننس ناگزیر ہے۔ اداروں میں اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں لیکن مزاحمت ہوتی ہے۔ ہمیں ڈیجیٹل پاکستان وژن پر بہت پہلےتوجہ دینی چاہیے تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes