پی ایس ایل فائیو کی چھ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہو گی

Published on December 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان کے سپر برانڈ پی ایس ایل فائیو کی چھ ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔پی ایس ایل فائیو کیلئے ڈرافٹنگ کا مرحلہ آن پہنچا۔ ہر ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں تین پلاٹینیم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ پلیئر ز ،دو اضافی پلیئرز ہوں گے ۔ ایک فرنچائز پانچ غیر ملکی کھلاڑی ٹیم میں شامل کر سکے گی۔یکم دسمبر کو ٹریڈ اینڈ ری ٹینشن ونڈو کلوز ہونے کے بعد فرنچائزز نے اپنے کئی پرانے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ فخرزمان، سہیل اختر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی اس برس بھی لاہور قلندرز اور شاہد آفریدی ،محمد الیاس ، شان مسعود، جیمز ونس ملتان سلطانز جبکہ بابر اعظم، محمد عامر، عمر خان اور عماد وسیم کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیونک رونکی ،آصف علی، فہیم اشرف اور شاداب خان اسلام آباد یونائٹیڈ اور کامران اکمل ،حسن علی ،کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض پشاور زلمی جبکہ شین واٹسن، احمد شہزاد، محمد نواز اور محمد حسنین دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شان بڑھاتے نظر آئیں گے200سے زائد غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کی مختلف کیٹیگریز میں اپنا نام رجسٹر کرا چکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز اگلے برس 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes