رینڈی زکربرگ پاکستان کی گرویدہ، دوستانہ ملک قرار دیدیا

Published on December 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ہمشیرہ پاکستان کے گن گانے لگیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنی خواتین کی کتنی عزت اور قدر کرتا ہے۔ایڈ ایشیا 2019ء کا تیسرا اور آخری روز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ہمشیرہ رینڈی زکربرگ کے نام رہا، جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی بے حد تعریف کرتے ہوئے اسے دوستانہ ملک قرار دیا۔اپنے ایک گھنٹے دورانیے کے خطاب میں رینڈی زکربرگ نے تمام حاضرین کو مبہوت کیے رکھا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیں ملالہ یوسفزئی اور بینظیر بھٹو جیسی خواتین دیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک اپنی خواتین کی کتنی عزت اور قدر کرتا ہے۔فیس بک بانی مارک زکربرگ کی ہمشیرہ نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کی دلدادہ ہیں اور یہ جان کر حیران ہیں کہ پاکستان دنیا بھر میں فٹبال برآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog