خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، مسائل بڑھ گئے

Published on December 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

پشاور: (یواین پی) بلدیاتی نمائندوں کا 76 ارب کا ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ صوبائی حکومت نے متبادل تجاویز پر غور شروع کر دیا۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی انتخابات وقت پر نہ ہونے کے باعث بلدیاتی نمائندوں کا 76 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال کے لیے 46 ارب روپے بندوبستی جبکہ 30 ارب قبائلی اضلاع کےلیے مختص کئے گئے ہیں۔شہریوں نے بھی ترقیاتی فنڈ کو بروئے کار نہ لانے پر افسوس کا اظہار کرے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ادھر ترقیاتی فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت نے متبادل تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ فنڈ ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme