لاہور: (یواین پی) مریم نواز نے 6 ہفتے کیلئے باہر جانے کی اجازت مانگ لی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے نام ای سی ایل نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔