کراچی(یواین پی) فلمسٹار رانی کی78ویں سالگرہ آج8 دسمبراتوار کو منائی جائے گی وہ8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں انکا اصل نام ناصرہ تھا اداکارہ رانی کی والد ہ گلوکارہ مختار بیگم کے ساتھ کام کرتی تھی رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا انہوں نے اردواور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار ہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعدازاں ان میں علیحدگی ہوگئی۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا 27مئی1993 کو زندگی کی جنگ ہار گئی۔