مصباح اکیلے فیصلے نہیں کررہے ، سب پر چیک اینڈ بیلنس ہے : احسان مانی

Published on December 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لاہور (یواین پی) پی سی بی چیئرمین احسانی مانی چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کی حمایت میں سامنے آگئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو اختیارات دینے کی باتیں کرنے والے لاعلم ہیں، مصباح الحق اکیلے فیصلے نہیں کررہے ، سب پر چیک اینڈ بیلنس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصباح کے ساتھ سات لوگ سلیکشن کے معاملات دیکھ رہے ہیں، پہلی مرتبہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ کیا لہٰذا ایک سال بعد نتائج کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ سے متعلق کہا کہ ہوم سیریز اپنی سر زمین پر کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں اور کرکٹ کیلئے کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog