لاہور: (یواین پی) واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے کانٹیکٹ میں موجود کسی شخص یا دوست سے کتنی مرتبہ رابطہ کرتے ہوئے میسجز یا چیزیں شیئر کی ہیں۔مزیدار بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ دلچسپ فیچر ہماری آنکھوں کے سامنے ہی موجود ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ آپ نے کتنی بار میسجز، تصاویر، سٹیکرز، ویڈیوز اور دیگر چیزیں ارسال کی ہیں۔اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں تو اس فیچر کو جاننے کیلئے سب سے پہلے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں،وہاں سے آپ سیٹنگز میں جائیں اور ڈیٹا ایںڈ سٹوریج یوزرز کو کلک کریں، اس کے بعد سٹوریج یورز کا آپشن دبائیں۔اس کے بعد آپ کئ سکرین پر کانٹیکٹ لسٹ آجائے گی جبکہ ہر نام کے نیچے فائل کا حجم لکھا ہوگا۔ اس میں سب سے زیادہ مرتبہ رابطے میں رہنے والا کانٹیکٹ اور فائل سب سے اوپر ہوگی۔اب اگر آپ کسی بھی نام پر کلک کریں تو آپ کے سامنے میسجز، فوٹوز، سٹیکرز سمیت تمام فائل کا حجم سامنے آ جائے گا۔ اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ واٹس ایپ پر آپ سے زیادہ رابطے میں کون رہتا ہے۔