وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا صوابی یونیورسٹی کیلیے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان

Published on December 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

صوابی(یواین پی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوابی یونیورسٹی کے لئے 10 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلی محمود خان نے صوابی یونیورسٹی کے لئے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوابی یونیورسٹی اور وومن یونیورسٹی کی تمام تر ضروریات کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے کیوں کہ معیاری تعلیم کا فروغ شروع سے ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے۔محمود خان نے کہ ہم نے اعلی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنے کے ساتھ صوبے میں 8 نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کیں ہیں، ہماری یونیورسٹیوں کے طلبا ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ حکومت خواتین کی تعلیم و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی معاشرے کی فلاح و ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes