اسلام آباد(یواین پی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق نہیں ہو رہا ورنہ جج اور جرنیل بھی اس کی زد میں ہوتے عمران خان نے یوٹرن لینا بھی ہے تو عوام کے مفاد میں لیں تحریک انصاف آرمی چیف کے عہدے کو مزید تماشا نہ بنائے عمران خان کی حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے شخصیات کی تبدیلی سے نظام بدلتا نہیں،ہمیں نظام کی تبدیلی چاہیے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی۔عمران خان نے یوٹرن لینے بھی ہیں تو عوام کے مفاد میں لیں امیر اور غریب کے لیے آج بھی الگ الگ نظام ہے عمران خان کی حکومت گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے احتساب بلا تفریق نہیں ہو رہا ورنہ جج اور جرنیل بھی اس کی زد میں ہوتے،امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے دے کر حکومت سے استعفی لینے کی روایت درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ملک کو شخصیات کی بجائے نظام کے ذریعے چلانا چاہیے تحریک انصاف نے آرمی چیف کے عہدے کو تماشا بنایا پی ٹی آئی اس مسئلے کو مزید تماشا بنائے گی میرا مشورہ ہے کہ اس منصب کو دوبارہ پارلیمنٹ میں جھگڑے لڑائی اور مسخرے کا ذریعہ نہ بنایا جائے پی ٹی آئی پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پرویز مشرف کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں وہ بھی قرضے لے کر ملک چلاتے تھے اور پی ٹی آئی بھی ایسا ہی کررہی ہے اس لیے میں پی ٹی آئی کو بھی اسی نظام کا حصہ سمجھتا ہوں۔وہی لوگ پہلی حکومتوں میں تھے اور وہی آج بھی حکومت میں بیٹھے ہیں ہمیں نظام کی تبدیلی چاہیے شخصیات کی تبدیلی دراصل تبدیلی نہیں ہے جن لوگوں نے اس حکومت کو ووٹ دیا آج وہ بھی پریشان اور شرمندہ ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ وہ لوگ ہی نہیں ہیں جو ڈیلیور کر سکیں ملک آئین و قانون پر چلتا ہے اشاروں پر نہیں قانون ہمیشہ غریب کمزور کے لیے ہے۔جس نظام میں انصاف کا دروازہ سونے کی چابی سے کھلتا ہے وہ عام آدمی کو کبھی بھی انصاف نہیں فراہم کرسکتا۔ یہ نظام صرف امیروں کا ہے قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے جس ملک میں اصول قانون آئین افراد کے تابع بن جائے تو وہ نظام نہیں چل سکتا۔