اسلام آباد: (یواین پی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے لیے شناختی کارڈ کی شرط سے دست بردار نہیں ہوئی ہے۔فیڈر بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ شناختی کارڈ نہ دینے پر کارروائی اکتیس جنوری 2020ء تک روک رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے وفاق کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ مینو فیکچرر ساٹھ فیصد ٹیکس دیتے ہیں جبکہ زراعت کا شعبہ بیس فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ ہول سیل ٹریڈ کا ٹیکس میں شئیر سترہ فیصد ہے۔ سروسز میں بینکنگ اور انشورنش اپنے حصے کا پورا ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔