متنازع بل چیلنج، بھارت میں پرتشدد احتجاج، پولیس کی براہ راست فائرنگ،3 ہلاک

Published on December 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں متنازع بل منظور ہونے کے بعد ملک میں جاری مظاہرے پرتشدد ہونے لگے، مشرقی ریاستوں میں کئی ریلوے اسٹیشنوں کو آگ لگا دی گئی۔آسام میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے، پولیس کی براہ راست فائرنگ کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں قوم پرست جماعت بی جے پی نے شہریت معاملے پر متنازع بل پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور کرا لیا ہے، اب اس متنازع بل کو قانونی شکل اختیار دینے کے لیے صرف بھارتی صدر کے رسمی دستخط باقی رہ گئے ہیں جبکہ متنازع بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ بل یونین مسلم لیگ کی طرف سے چیلنج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جنہیں پولیس نے براہ راست فائرنگ کے دوران ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہ کرنے پر حکام کا ریاستی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس دوران متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، کچھ حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل پاس ہونے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں تعینات انسپیکٹر جنرل (آئی جی) رینک کے اعلیٰ پولیس افسر عبدالرحمان نے سول نافرمانی کرتے ہوئے احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes