وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ

Published on December 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے،وزیر اعظم سعودی شاہ اورولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان مختلف معاہدوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی۔ وزیر اعظم مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题