کراچی میں بوندا باندی کے باعث سردی میں اضافہ

Published on December 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

کراچی(یواین پی) شہر قائد میں صبح سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ کی جانب سے ہلکی رفتار میں چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)