بھارتی پولیس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ پر حملہ، سینکڑوں طلبہ زخمی، متعدد شہادتوں کا خطرہ

Published on December 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

نئی دلی (یواین پی) بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی آڑ لے کر پولیس نے دہلی میں قائم جامعہ ملیہ اسلامیہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں طلبہ زخمی ہوگئے، سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ جامعہ میں متعدد شہادتیں ہوسکتی ہیں۔ جامعہ پر پولیس کے حملے کے بعد بھارت کی مسلمان کمیونٹی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق دلی پولیس کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ پر اس طرح حملہ کیا گیا جیسے دشمن فوج کا قلع فتح کرنا ہو۔ پولیس نے یونیورسٹی میں گھس کر طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کی جانب سے لائبریری میں بیٹھے ہوئے طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا۔پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ایک طالبعلم نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شہریت بل کے خلاف احتجاج میں شریک نہیں تھا بلکہ لائبریری میں مطالعہ کر رہا تھا لیکن پولیس نے اسے بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy