اوکاڑہ(یواین پی)کر سمس امن محبت اور خوشی کا تہوار ہے پاکستان میں محبت بھائی چارہ اخوت اور پیار کے چلن کو عام کرنے کے لئے ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے وطن عزیز ہم سب کا ملک ہے اور اس کا ہر شہری محترم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عثمان علی اور سماجی کار کن قمر عباس مغل نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرسمس کا کیک کاٹتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کرسچین کمیو نٹی کو کر سمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے مسیحی بھائیوں نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔