انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید ہوگئے

Published on December 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

لوئر دیر(یواین پی)لوئردیرمیں انسداد پولیو کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر حملے میں دوپولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقہ لعل قلعہ میں انسداد پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں کی شناخت فرمان اور مکرم کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے لاشوں کواپنی تحویل میںلے لیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچاکرعمر کی بھرمعذوری سے بچایا جاسکے۔تاہم شرپسندوں نے ٹیم پر حملہ کرکے خوف و ہراس کے ساتھ بچوں کیلئے مشکلات پیداکردی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes