ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی نے کامیابی کا راز بتا دیا

Published on December 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

کراچی ( یواین پی) سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور درست ایریا میں باﺅلنگ کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ بہت پسند ہے اور فٹنس پر کام کرنے سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈینگی بخار سے نجات پا کر ٹیم میں واپس آنے کے بعد فٹنس پر بہت کام کیا ہے اور وقار یونس کیساتھ نیٹ میں اپنی لائن اور لینتھ پر بھی بہت پریکٹس کر رہا ہوں جس کے باعث کامیابی ملی۔ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جس پر بہت خوشی ہے، ہاتھ میں گیند ہو تو ہر کوئی لیڈر ہوتا ہے اور میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ اچھی سے اچھی باﺅلنگ کرواﺅں۔ قومی بلے بازوں نے گزشتہ اننگز سے کافی کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ اچھا ہدف بنا کر سری لنکا کو آﺅٹ کر لیں گے، ٹیم بہت محنت کر رہا ہے اور یہ میچ جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes