کراچی(یواین پی) قائد اعظم محمد علی جناح کی جشن پیدائش کے موقع پر پچیس دسمبر کے قومی دن کی مناسبت سے رائٹر، پروڈیوسر اورڈائریکٹر طلال فرحت نے قومی نغمے ” ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں“ تیار کرلیا ہے جس میں مقامی اسکول اور یونیورسٹی کی طالبات شانزے، ابیھا، ماہما، منیہا اور کنول کا ساتھ کورس میں اسکول کے بچوں نے دیا اور سب نے اپنی آواز میں اپنے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ پاکستان کی نامور اور عظیم ہستیاں عظیم موسیقار نثاربزمی مرحوم اورشاعر محشربدایونی مرحوم کوبڑے خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے انھوں نے بتایا کہ اس قومی نغمے میں شامل یہ گلوکارائیں پروفیشنل نہیں مگر ان کی اپنے قائد سے محبت اور لگن نے ان کا حوصلہ بڑھایا طالبات کی عمریں بالترتیب ۸ سال سے ۹۱ سال کی ہیں یہ وہی قومی نغمہ ہے جسے تقریبا بائیس سال قبل پی ٹی وی کراچی مرکز سے کہنہ مشق پروڈیوسر جناب کاظم پاشا نے پیش کیا تھا اور یہ نغمہ شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی اور بنجمن سسٹرز نے گایا تھا اب اسے نئے انداز سے میوزک کمپوزر اصغر کے ہمراہ نئی موسیقی کو ترتیب دے کر ان طالبات کو ریکارڈ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کے قومی دن کی مناسبت سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہاہے۔