لاہور: (یواین پی) امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ، جنہوں نے 2013ء میں اسلام قبول کیا تھا، کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اس ویڈیو لوگوں کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ جینیفر گروٹ نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔فیس بک پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ بہت ہی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں جسے سن کر لوگ سحر زدہ ہو گئے ہیں، ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔