پولیو وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے،معاون صحت

Published on December 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزانے کہا ہے کہ رواں سال ایک سو گیارہ کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہااس مہم میں انتالیس اعشاریہ ایک ملین تقریبا ننانوے فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلادی گئی ہے۔انہوں نے کہا موذی مرض کے خاتمے کیلئے ہرطبقہ فکر کردار اداکرے۔انہوں نے کہا پاکستان میں پولیو وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔بلوچستان اور کے پی کے دوردراز علاقوں سے اعداوشمار آنا مشکل ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog