کراچی: (یواین پی)کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کامیڈی کی دنیا میں اپنا خاص مقام بنانے والے امان اللہ خان کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے اُن کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔امان اللہ خان کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ فنکار کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی طبیعت دو روز میں بہتر ہو جائے گی۔اہل خانہ نے مداحوں سے امان اللہ کے لیے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔