متحد ہو کر قائدکی تعلیمات پر عمل کرنا ہے: صدر مملکت عارف علوی

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم20ویں صدی کے عظیم قائدین میں شامل ہیں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے۔صدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ آج کے دن ایک عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی، عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے،ترقی کےلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme