اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اورپوری دنیامیں مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پردیئے گئے پیغام میں مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیاہے۔انہوں نے کہا آج امن،محبت،رواداری اورانسانیت کاپیغام عام کرنے کادن ہے۔ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کے ساتھ یکساں سلوک روارکھے گی۔ اقلیتی برادری کومکمل معاشی سیاسی اورمذہبی آزادی حاصل ہے۔اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں میں کرداراداکررہی ہیں۔