ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ملی، نغمے کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا، ڈائریکٹرطلال فرحت

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

کراچی(یواین پی) صنف نازک میں ہمت، جسجتجو اور لگن ہو توہرمشکل کام بڑے جذبے کے ساتھ کر سکتی ہیں جسے معاشرے میں مشکل سمجھا جاتا ہے میں شکر گزگر ہوں تمام میڈیا کا جنہوں نے ملی نغمے ”ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں“ کو سراہا جسے شانزے کامران بیگ نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ اپنی آوازوں کے ہمراہ ریکارڈ کرایا اورمیرے اس ملی نغمے کے مرکزی خیال کوملکی و غیر ملکی سطح پربڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ملی نغمہ فادر آف نیشن قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیداش کے موقع پر ان طالبات کی جانب سے چھٹا سا تحفہ تھا جو انہوں نے اپنے قائد کو ٹریبیوٹ دے کر ادا کیا یہ وہ اسکول کی طالبات ہیں جومڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں میڈیا پر آنے میںبڑی مشکلات کا سامنا تھا سو اس کے لیے میں ان کے درمیان پُل بنا اور انہیں چند دنوں کی ریہرسل کے بعد اس ملی نغمے کی شوٹ دعوت دی اور یوں یہ گانا ان کی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچا اس سلسلے میں اسکول کے اسٹاف اور وائس پرنسپل رخسانہ اعجاز کی دلی طور سے شکرگزارہوں جنہوں نے نہایت قلیل وقت میں اسے مکمل کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی اور اتنے خوبصورت نغمے کی ویڈیو مکمل ہونے کے بعد ان بچوں کومیری جانب سے ستائشی سرٹیفکیٹ دی جا رہے ہیں تاکہ ان سرٹیفکیٹ کو دیکھ کر ان بچوں کے حوصلے، ہمت اور جستجو مزید پختہ ہوں اور اپنے ملک کے لیے مثبت سوچ رکھ کر تعمیری کام میں حصہ لے کر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھال کر ترقی کی طرف گامزن ہوں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes