اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Published on December 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور(یواین پی) اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔یواین پی کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题