لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان

Published on December 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

لاہور (یواین پی) محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد، ملتان، سکھر اور لاڑکانہ سمیت پورے ملک کے بیشتر حصوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں کل شدید سردی رہے گی۔پنجاب میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا،منڈی بہاء الدین اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ادھر حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی دھند کا راج ہوگا۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog