لاہور(یواین پی )پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں اشرف راہی اور وکیل فاروقی کے انتقال پہ شوبز شخصیات کا اظہار تعزیت تفصیلات کےمطابق فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ایم اے ٹھاکر کامیڈین ،اداکارہ ردا عاصم،شاعرزکیر احمد بھٹی،سنگر امیر احمد،سنگرمناحل فریدی ،سنگر حنا ملک،سنگر امین راجہ اوراداکار علی چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں شوبز انڈسٹری کے اشرف راہی اوروکیل فاروقی کے انتقال پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی مغفرت کی دعا کی ۔