لاہور(یواین پی) پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار وگلوکار استاد چھوٹے غلام علی خاں کی33 ویں برسی آج29 دسمبربروزاتوار کو منائی جائے گی وہ 1910میں پیدا ہوئے تھے ان کا تعلق قصور کے ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی تھی استاد چھوٹے غلا م علی خاں خیال،ترانہ،ٹھمری،دادرااور غزل سبھی میں یکساں مہارت رکھتے ہیں وہ ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے موسیقی کی تربیت کیلئے ایک اکیڈمی قائم کی تھی وہ29 دسمبر1986 کو وفات پاگئے تھے۔