نئی دہلی: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا جب مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔