قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات

Published on December 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے آج جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا. قونصل جنرل نے جدہ میں سرکاری کام کو بآسانی نمٹانے کے لئے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کی مملکت کے مابین دیرینہ غیرمعمولی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ دونوں کے درمیان پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور کے علاوہ خطے میں ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے معاملات بھی زیربحث آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes