کراچی (یواین پی) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا نے جولائی 2016ء سے مارچ 2019ء کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔