ٹی ٹونٹی بعد میں کھیل سکتے ہیں، ٹیسٹ کیلئے ٹیم بھیجیں: پی سی بی کا بنگلا دیشی بورڈ سے رابطہ

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

لاہور:(یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں رابطوں میں تیزی آ گئی، بنگلا دیش کی ٹیم کو ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ضرور آنا چاہیے، پی سی بی کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک دو روز میں مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔ یواین پی کے مطابق پاک بنگلا دیش دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی نہ کو ہاں میں بدلنے کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے، سینئر کھلاڑی ٹی ٹونٹی کھیلنے سے بھی ہچکچا رہے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال جنوری اور فروری میں پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آنا ہے، اس دورے کے دوران مہمان ٹیم نے دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہے۔پی سی بی کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی مستقبل میں کھیل لیں گے۔ مہمان ٹیم کو ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان ضرور بھیجا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ببانگ دہل موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کسی صورت ہوم سیریز بنگلا دیش میں کھیلنے کا کوئی آپشن زیر زیر غور نہیں۔ ٹیسٹ میچز صرف پاکستان میں ہی ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی بی کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جبکہ دونوں بورڈ کے درمیان ای میلز کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ پی سی بی کو بنگلہ دیش بورڈ سے ایک دو روز میں مثبت خبر ملنے کا یقین ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اگر بنگلا دیشی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں آتی تو آئی سی سی میں قانونی چارہ جوئی کا بھی آپشن ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog