ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد سعودی بادشاہ نے اہم قدم اٹھا لیا

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔یواین پی کے مطابق شاہ سلمان نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں شاہ سلمان نے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی شاہ سلمان نے عراق کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔دوسری جانب عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا اور شاہ سلمان سے عراق کی سلامتی میں دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔یادرہے کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اپنے ساتھی کمانڈر سمیت مارے گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy