گگو منڈی( ڈاکٹر غلام سرور ) محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں گندے پانی کے گٹرابلنے سے بازار جوھڑوں کا منظر پیش کر نے لگے۔ شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا۔ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ۔ سب تحصیل گگو منڈی میں عرصہ ڈیڑھ سال سے گندے پانی کے گٹر ابل رہے ہیں جگہ جگہ سے گندے پانی کے گٹر ابلنے کی وجہ سے بازار جوھڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں یادرہے پچھلے دور حکومت میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے تقریبا ساڑھے تیں کروڑ کی گرانٹ سے گگو شہر اور اس سے ملحقہ آبادی چک نمبر ایک سو ستاسی ای بی میں سیورج سسٹم کا منصوبہ مکمل کروایا محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے ملی بھگت سے بغیر منصوبہ کا سروے کیے ہوئے منصوبہ ٹی ایم اے سے منظور کروادیا جس کا نتیجہ آج علاقہ مکین بھگت رہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے کی نااہلی کے خلاف شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔یادرہے مقامی نو منتخب ایم پی اے چیر مین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم او افسران کے ہمراہ پچھلے 6مہینوں میں بند سیورج لائنوں کا چار پانچ دفعہ دورہ کر چکے ہیں مگر نتیجہ وہی جو آج سے ڈیڑھ سال پہلے تھا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ مقامی نومنتخب ایم پی اے ہر بار علاقہ مکینوں کو بند وسیورج کو فوری چالو کروانے کا سیاسی وعدہ کر کے چلے جاتے ہیں مین بازار شیخ فاضل روڑ چک نمبر ایک سو ستاسی ای بی میں بازاروں میں پانی تلابوں کا منظر پیش کر رہا ہے شیخ فاضل روڑ پر گندہ پانی کھیتوں میں داخل ہو چکا ہے جس سے زمینداروں کی کھڑی فصل تباہ ہو کر رہ گی ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی اووہاڑی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس مسلہ کے فوری حل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے نا اہل افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔