آرمی ترمیمی ایکٹ بل قومی اسمبلی میں بدھ تک موخر

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے آرمی ترمیمی ایکٹ بل قومی اسمبلی میں بدھ تک موخر ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان کو پارٹی قیادت کی جانب سے آگاہ کردیا گیا۔آرمی ترمیمی ایکٹ بل قومی اسمبلی میں بدھ تک موخر ہوگیا ہے ، ارکان کو قیادت کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ بلز پاس ہونے سے قبل دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بھجوایا جائیگا، نواز شریف ، شہباز شریف اور پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ بھجوا دیئے۔یواین پی کے مطابق پیغام میں آرمی ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں بدھ تک موخر ہونے کی اطلاع دی گئی ہے ، بل ایوان کی منظوری سے پہلے سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع سے پاس ہوگا ارکان سے مشاورت کے لئے ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔ ن لیگی قیادت کا پیر سے سیشن کے اختتام تک ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، مشترکہ پارلیمانی پارٹی ترمیمی بلز پر مشاورت کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme