امریکی فورسز خطے سے نکل جائیں، علی لاریجانی

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

تہران (یواین پی )ایران کی پارلیمنٹ بھی امریکا مخالف نعروں سے گونج اٹھی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ہونے سے پہلے امریکی فورسز خطے سے نکل جائیں۔امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کی پارلیمنٹ میں امریکا مخالف نعرے بازی کی گئی، اراکین نے ’مرگ بر‘ امریکا کے نعرے لگائے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو دہشت گردی کا فوجی اقدام قرار دیا ۔انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کر کے کہا کہ انہوں نے بہت بڑا جرم کیا ہے اور یہ ایڈونچر امریکا کے لیے درد ناک نتیجہ لائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog