مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان نے سفارتی محاذ سنبھال لیا، وزیر خارجہ کے رابطے شروع

Published on January 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی، سعودی، اماراتی اور ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر بات چت کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے میں واضح کیا کہ پاکستان کسی علاقائی تصادم کا حصہ بھی نہیں بنے گا اور اپنی سرزمین کسی ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تصادم سے بچاؤ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تناؤ کے خاتمے کے لیے فریقین زیادہ سے زیادہ گریز کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اصولوں کی پاسداری کریں۔وزیر خارجہ نے افغان امن عمل پر بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy