لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش سے خشک سردی جبکہ دھند کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی رک جائے گی اور سردی کی شدت کم ہو گی۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ لاہور کا موسم اگلے چوبیس گھنٹے تک ابر آلود رہے گا۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ گیارہ ڈگری تک جائے گا۔اگلے چوبیس گھنٹے تک بادل اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری رہے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا فی گھنٹہ پانچ کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔