سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن

Published on January 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

تحریر ۔۔۔اصغرعلی جاوید کامریڈ
سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورےوالا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور اپنے شہر کا نام روشن کیا۔ان کھلاڑیوں میں سے زیادہ ترکا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔ملک شہباز احمد،غضنفر امین، تائیکوانڈو اور شان مقبول شانی گوجر کبڈی کے کھلاڑی ہیں جبکہ بیس بال کی قومی کھلاڑی نجمہ بی بی ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ملک شہباز احمد قومی تائیکوانڈو کھلاڑی ہیں انہوں پشاور میں منعقد ہونے والے 33ویں قومی کھیلوں میں تین گولڈ میڈل جیتے اور اسلام آباد میں ہونے والے کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی تین گولڈ میڈل جیتے ہیں جبکہ ساوتھ ایشین گیمز (نیپال) کھٹمنڈو میں سلور اور برونز دو میڈل جیتے ہیں نوجوان کھلاڑی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا آئندہ ٹارگٹ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کےلئے گولڈ میڈل جیتنا ہے۔ دوسرے قومی تائیکوانڈو کھلاڑی غضنفرامین کا تعلق بھی پاک فوج سے ہے اس نوجوان کھلاڑی نے بھی 33ویں نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈل اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی ایک میڈل جیتا ہے۔نواحی قصبے ڈلن بنگلہ کے رہائشی نوجوان شان مقبول المعروف شانی گوجر پاکستان آرمی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے قومی کبڈی ٹیم کے ساتھ ساوتھ ایشین گیمز کٹھمنڈو میں برونز میڈل جیتے والی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔اس شہر کی ایک ہونہار بیٹی نجمہ بی بی جس کاتعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے جس نے حصول تعلیم کےلئے بیرون شہر ہونے سے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی بیس بال ٹیم میں شامل ہوئیں بعد ازاں اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر قومی بیس بال ٹیم کا حصہ بن گئی۔اور حال ہی میں چائنہ میں منعقد ہونے والی دوسری ایشئین بیس بال چیمپین شپ میں حصہ لینے والی قومی بیس بال ٹیم کا حصہ تھیں۔ سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا خطاب پانے والے اس شہر نے 1972 کے عالمی ہاکی کپ کے فائنل میچ میں فیصلہ کن گول کرنے والے کھلاڑی رانا احسان اللہ خان تعلق بھی اسی شہر سے ہے جبکہ دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی وقاریونس المعروف بورےوالا ایکسپریس۔محمد زاہد۔اور دراز قد باو¿لر محمد عرفان نے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنے ملک کا نام روشن کیا وہاں پر اپنے شہر کوبھی عزت اور شہرت دلوائی۔اب اس شہر سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہونہار نوجوان طاہرحسین دائیں ہاتھ کے فاسٹ باو¿لر ہیں انہوں نے اپنے نیچرل ٹیلنٹ سے قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے جو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر19ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن میں قائداعظم سپورٹس اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے گریڈ ٹو کے میچ منعقد کروانے کے سنٹر کا درجہ حاصل ہے۔سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن میں دو انٹرنیشنل میچ بھی منعقد ہوچکے ہیں۔ان ایک میچ ڈی ایچ وہاڑی اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے مابین گورنمنٹ کالج کی ہاکی گراونڈ میں کھیلا گیا جب کہ اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم اولمپک چیمپئن تھی۔دو سرا میچ سری لنکا کی فٹبال ٹیم اور الفتح فٹبال کلب کے مابین گورنمنٹ کالج کی باہر والی فٹبال گراونڈ میں کھیلا گیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog