ایک ٹیسٹ پاکستان، دوسرا ڈھاکا، پی سی بی نے بنگلا دیشی پیشکش مسترد کر دی

Published on January 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان رواں اور آئندہ ماہ کھیلی جانے والی سیریز کے لیے دونوں بورڈز کے درمیان ای میل ای میل کا کھیل ختم ہو گیا جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے مہمان ٹیم بنگلا دیش کیساتھ باہمی سیریز کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں، اس سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے کیونکہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی میٹنگ 12 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔ جس میں کوئی فیصلے کیا جائے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اگر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو مہمان ٹیم 18 جنوری کو اپنے ملک سے روانہ ہو گی کیونکہ 18 جنوری سے قبل بنگلا دیشی پریمیئر لیگ کا فائنل کھیلا جائے گا۔دوسری طرف بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے، ٹیسٹ کرکٹرز سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی آج مزید کھلاڑیوں سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے، اگر مثبت فیصلہ ہوا تو ٹیم کی روانگی 18 جنوری کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ تاحال صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی ضد چھوڑنے کو تیار نہیں، بی سی بی کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے بورڈ عہدیدار بھی ایک کے بعد ایک ایسا بیان دیتے رہے جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلا دیشی ٹیم کو رواں ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنا ہے۔ یہ ٹور 18 جنوری سے شروع ہونا ہے تاہم اس پر تاحال خدشات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog