بورے والا (یواین پی) ایک اور غیر ملکی حسینہ پاکستانی نوجوان کے عشق میں کھنچی چلی آئی، جرمنی کی لڑکی نے بورے والا کے رہائشی نوجوان سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی۔بورے والا نیوز آن لائن کے مطابق جرمنی کے شہر ہینوورکی رہائشی لڑکی مجاہد کالونی بورےوالا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکرپاکستان پہنچ گئی۔ جرمن لڑکی تانیہ ہیلرنے اسلام قبول کرلیا جس کے بعد اس کا اسلامی نام تانیہ جاویدرکھاگیا۔تانیہ جاویدجرمنی کے شہرہینوورمیں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجینئرہے ۔ بورے والا سے تعلق رکھنے والا دولہا جاویداقبال لاہورمیں پلمبرہے۔تانیہ نے بتایاکہ بوریوالہ کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ اس کا ٹوئٹر پر 2 برس قبل رابطہ ہوا، پہلے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اسی محبت میں گرفتار ہو کر وہ پاکستان اپنے محبوب کے پاس کھنچی چلی آئی۔ تانیہ جاویدچندروزقبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورےوالا میں نکاح کرلیا۔تانیہ کے مطابق اس نے اسلامی تعلیمات کے مطالعے اور جاوید اقبال کے اخلاق سے متاثرہوکر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔